حیدرآباد:حال ہی میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ باکسر نکہت زرین نے ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ نکہت نے 52 کلوگرام کیٹگری میں اس نے تھائی لینڈ کی جیتپونگ جوٹامس کو 5-0 سے شکست دی۔ نکہت ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والی بھارت کی پانچویں خاتون باکسر ہیں۔ اس سے قبل لیکھا کے سی، جینی آر ایل، سریتا دیوی اور ایم سی میری کوم خاتون باکسر کے طور پر ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں بھارت کے لیے گولڈ میڈل جیت چکی ہیں۔ ایم سی میری کوم 6 بار یہ کارنامہ انجام دے چکی ہیں۔ World Boxing Champion Nikhat Zareen
بات چیت کے دوران معلوم ہوا کہ ایک بار نکہت نے اپنے والد سے پوچھا کہ نظام آباد کے کلکٹریٹ میں واقع اسپورٹس گراؤنڈ میں صرف مرد ہی باکسنگ کے لیے کیوں جاتے ہیں؟ تب ان کے والد جمیل احمد نے نکہت سے کہا کہ اس کھیل میں محنت اور طاقت کی ضرورت ہے۔ پھر نکہت نے پوچھا کہ کیا لڑکیاں باکسنگ نہیں کر سکتیں؟ ان کے والد نے کہا تھا عورتیں مردوں کی ماتحت ہیں وہ یہ کھیل نہیں کھیل سکتیں۔ نکہت نے اپنے والد کی یہ بات سن کر نکہت زرین نے ایک چیلنج کے طور پر لیا اور آج ورلڈ باکسنگ چیمپئن بن کر اپنا نام روشن کیا۔
نکہت زرین سے گفتگو کے اقتباسات
سوال: آپ عالمی چیمپئن شپ جیتنے والی پانچویں بھارتی خاتون ہیں؟ یہ آپ کے لیے کتنا معنی رکھتا ہے؟