ٹوکیو اولمپک تمغہ فاتح بھارتی اتھلیٹ نیرج چوپڑا برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022 سے باہر ہو گئے ہیں۔ نیرج چوپڑا زخمی ہیں اس لیے انہوں نے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 28 جولائی سے شروع ہونی ہے۔ Injured Neeraj Chopra out of Birmingham Commonwealth Games 2022
نیرج چوپڑا نے حال ہی میں 18ویں عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو کے فائنل میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا، توقع کی جارہی تھی کہ وہ کامن ویلتھ گیمز میں بھی تاریخ رقم کریں گے لیکن فٹ نہیں ہونے کی وجہ سے باہر ہو گئے ہیں۔ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے سکریٹری جنرل راجیو مہتا نے یہ اطلاع دی۔