اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Commonwealth Games 2022: کامن ویلتھ گیمز میں بھارت نے پہلا تمغہ جیتا - کامن ویلتھ گیمز 2022

بھارت کو کامن ویلتھ گیمز میں پہلا تمغہ مل گیا۔ سنکیت مہادیو نے ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ India's First Medal in Commonwealth Games 2022

India's First Medal in Commonwealth Games 2022
بھارتی ویٹ لفٹر سنکیت مہادیو سرگر

By

Published : Jul 30, 2022, 4:30 PM IST

Updated : Jul 30, 2022, 5:07 PM IST

برمنگھم:بھارتی ویٹ لفٹر سنکیت مہادیو سرگر نے انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں کھیلے جا رہے 22 ویں کامن ویلتھ گیمز میں آج دوسرے دن (30 جولائی) چاندی کا تمغہ جیت کر بھارت کا کھاتہ کھول دیا ہے۔ India's First Medal in Commonwealth Games 2022

مہاراشٹر کے شہر سانگلی کے رہنے والے سنکیت سرگر نے اس بار نہ صرف کامن ویلتھ گیمز کے فائنل میں جگہ بنائی ہے بلکہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے لوگوں کو اپنا مرید بنا لیا۔ انہوں نے پہلے راؤنڈ یعنی اسنیچ میں بیسٹ 113 کلو گرام وزن اٹھایا۔ اس کے بعد انہوں نے دوسرے راؤنڈ یعنی کلین اینڈ جرک میں 135 کلوگرام وزن اٹھا کر چاندی کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے یہ کارنامہ مَردوں کے 55 کلوگرام زمرے کے فائنل میں انجام دیا۔ سنکیت سرگر نے دو راؤنڈ کی 6 کوششوں میں اپنی پوری طاقت کا مظاہرہ کیا اور کُل 248 کلوگرام وزن اٹھا کر چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

Last Updated : Jul 30, 2022, 5:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details