اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارتی پہلوانوں کی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری - Vinesh Phogat

دولت مشترکہ اور ایشیائی کھیلوں کی طلائی تمغہ فاتح ونیش فوگاٹ نے ترکی کے استنبول میں ياسار ڈوگو رینکنگ سیریز کشتی ٹورنامنٹ میں 53 کلوگرام زمرے میں طلائی تمغہ جیتا۔

بھارتی پہلوانوں کی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری

By

Published : Jul 14, 2019, 6:59 PM IST

ترکی میں جاری ٹورنامنٹ میں بھارتی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے مزید تمغے حاصل کیے۔

اس سے قبل راہل اوارے نے فری اسٹائل 61 کلوگرام، سیما بسلا نے خواتین کے 50 کلوگرام اور منجو کماری نے 59 کلوگرام میں طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔

جبکہ اتکرش کالے نے 61 کلوگرام میں کانسے کا، 53 کلوگرام کے فائنل میں ونیش نے روس کی کیتھرین پولشچک کو 5-9 سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

اس کے علاوہ مردوں کے زمرے میں دیپک کو آذربائیجان کے الیکزینڈر گوستیو سے 2-7 سے شکست کے بعد چاندی کے تمغہ پر اکتفا کرنا پڑا۔

بھارتی پہلوانوں کی اس کامیابی پر کشتی فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ نے تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کہ تمام کھلاڑی اپنی شاندار کارکردگی آگے بھی جاری رکھیں گے اور سنہ 2020 کے ٹوکیو اولمپکس میں بھی تمغے حاصل کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details