نئی دہلی:ٹورنامنٹ میں جرمنی، جاپان، چلی، جمہوریہ چیک، نیوزی لینڈ، امریکہ، اٹلی اور ہندوستان پیرس اولمپک کے لیے اپنی جگہیں محفوظ کرنے کے لیے مقابلہ کریں گے۔ ٹیموں کو دو پولوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کو پول بی میں نیوزی لینڈ، امریکہ اور اٹلی کے ساتھ رکھا گیا ہے، جبکہ پول اے میں جرمنی، جاپان، چلی اور جمہوریہ چیک شامل ہیں۔
اولمپک کوالیفائرز کے پول مرحلے کے دوران، ہر ٹیم اپنے گروپ میں ہر دوسری ٹیم سے ایک بار کھیلے گی۔ ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں 18 جنوری کو ہونے والے سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ فائنل اور تیسری/چوتھی پوزیشن کے میچ 19 جنوری کو ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کی تین بہترین ٹیمیں پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
ہندوستانی کپتان سویتا نے کہا کہ ہمیں اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے۔ مخالف ٹیموں کی رینکنگ ہمیں پریشان نہیں کرتی۔ ہم ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائر رانچی 2024 کے لیے ہندوستان آنے والی تمام سخت ٹیموں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم نے جولائی میں جرمنی سے کھیلاتھا، اس لیے ہمیں معلوم ہے کہ ہمارا مقابلہ کس سے ہے۔