بنگلورو: سلالہ جانے والی ہندوستانی ٹیم کی کپتانی نوجوت کور کریں گی جبکہ جیوتی نائب کپتان ہوں گی۔ ٹیم میں گول کیپر بنساری سولنکی شامل ہیں۔ ڈفینس میں اکشتا اباسو ڈھیکالے، مہیما چودھری اور سونیا دیوی کھیتریمایوم ہوں گی۔ کیپٹن کور اور اجمینا کجور مڈ فیلڈ سنبھالیں گی، جبکہ ماریانا کجور، جیوتی اور دیپی مونیکا ٹوپو فارورڈز کے طور پر کھیلیں گی۔
ہندوستان اپنے پول میں سرفہرست دو مقامات پر رہنے اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے اپنے ایلیٹ ہم منصبوں کے خلاف مقابلہ کرے گا۔ ہندوستان کا پہلا میچ 25 اگست کو ملیشیا کے خلاف ہوگا جبکہ ہندوستانی خواتین کا مقابلہ 26 اگست کو جاپان سے ہوگا۔ ہندوستان کا پول مرحلے کا آخری میچ 27 اگست کو تھائی لینڈ کے خلاف ہوگا۔
ٹورنامنٹ سے پہلے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کی کوچ سوندریہ ینڈالا نے کہا، "ہم ٹورنامنٹ میں اترنے کے لئے بیتاب ہیں۔ ویمنز ایشین ہاکی 5 ایس ورلڈ کپ کوالیفائرز کی تیاری میں کافی محنت کی گئی ہے۔ ہمارا ہدف پورے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلنا ہے اور امید ہے کہ ہماری محنت ٹورنامنٹ میں جیت کے ساتھ رنگ لائے گی۔