ویت ٹرائی سٹی(ویتنام):ہندوستان کو کوالیفائر کے پہلے راؤنڈ میں سنگاپور، انڈونیشیا اور میزبان ویتنام کے ساتھ گروپ ایف میں رکھا گیا ہے۔ اس گروپ کی ٹاپ ٹیم جون میں ہونے والے دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے گی۔
ہندوستانی خاتون کھلاڑیوں نے گزشتہ ماہ بنگلہ دیش میں منعقدہ سیف انڈر 20 خاتون چمپئن شپ میں تیسرا مقام حاصل کیا تھا۔ اس کے بعد ہندوستانی خاتون کھلاڑیوں نے چنئی میں تین ہفتے کے کیمپ میں سینئر خواتین ٹیم کے ساتھ وقت گزارا جس سے نوجوانوں کو زیادہ اعتماد حاصل کرنے اور ویتنام میں کوالیفائر کے لیے بہتر تیاری کرنے میں مدد ملی۔
ہندوستانی ٹیم کے کوچ میمول راکی نے پیر کو میچ کے موقع پر نامہ نگاروں سے کہا “کل ہمارا پہلا میچ ہے، اس لیے ہم اپنی بہتر کارکردگی کا مظاہرے کے ساتھ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔ ہم سنگاپور کا احترام کرتے ہیں۔ ویتنام کا سفر طویل تھا لیکن اب یہاں لڑکیاں آرام سے ہیں۔ آج یہاں ہمارا دوسرا تربیتی سیشن ہوگا اور ہم اچھی طرح سے یہاں کے ماحول میں ڈھل رہے ہیں۔