نئی دہلی: بھارتی خواتین فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ تھامس ڈینربی نے جمعرات کو 23 رکنی ٹیم کا اعلان کیا جو مارچ میں اردن اور ازبکستان میں دوستانہ میچ کھیلے گی۔ ڈینربی کی ٹیم 17 سے 22 مارچ تک اردن اور 23 سے 29 مارچ تک ازبکستان میں میزبان ٹیموں سے کھیلے گی۔ بھارت کو اے ایف سی ویمنز اولمپک کوالیفائر کے راؤنڈ ون کی تیاری کے لیے یہ میچز کھیلنے ہیں۔ بھارت کو 4 سے 10 اپریل تک منعقد ہونے والے اے ایف سی اولمپک کوالیفائر میں میزبان کرغز جمہوریہ اور ترکمانستان کے ساتھ گروپ جی میں شامل کیا گیا ہے۔
اولمپک کوالیفائرز کے پہلے راؤنڈ کے سات گروپ فاتحین کا مقابلہ اکتوبر میں دوسرے مرحلے میں ایشیا کی پانچ اعلیٰ درجہ کی ٹیموں ڈی پی آر کوریا، جاپان، آسٹریلیا، چین اور جمہوریہ کوریا سے ہوگا۔ واضح رہے کہ اس ہفتہ بھارتی مردوں کی فٹ بال ٹیم کے کوچ ایگور اسٹیمک نے کولکتہ میں شروع ہونے والے تربیتی کیمپ کے لیے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔ بھارتی ٹیم کولکتہ میں پانچ روزہ کیمپ میں حصہ لے گی جس کے بعد وہ 22 سے 28 مارچ تک کھمان لمپک اسٹیڈیم میں سہ ملکی بین الاقوامی فٹ بال ٹورنامنٹ کھیلنے امپھال روانہ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: Indian Football Team Squad اسٹیمک نے سہ رخی ٹورنامنٹ کیلئے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا