اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Hockey Pro League: جرمنی نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں بھارت کو شکست دی - جرمنی نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں بھارت کو شکست دی

ہاکی پرو لیگ میں جرمنی نے بھارت کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 2-1 سے شکست دے دی۔ Indian Team lose to Germany in shoot out

جرمنی نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں بھارت کو شکست دی
جرمنی نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں بھارت کو شکست دی

By

Published : Mar 13, 2022, 8:43 AM IST

بھارتی خواتین ہاکی ٹیم ہفتہ کو بھونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم میں خواتین کی ایف آئی ایچ پرو لیگ 22-2021کے اپنے پانچویں میچ میں جرمنی کے ہاتھوں پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 1۔2 سے ہار گئی۔ Germany Beat India in Hockey Pro League

پنالٹی شوٹ آؤٹ سے قبل بھارتی ٹیم نے جرمنی کو سخت چیلنج دیا اور میچ 1-1 سے ڈرا کر دیا۔

دونوں ٹیموں کی جانب سے پورے میچ میں کل دو گول ہوئے جو پہلے کوارٹر کے ابتدائی پانچ منٹ میں ہوئے۔ اس کے بعد کوئی گول نہیں ہوا۔

بھارت کے لیے فارورڈ نونیت کور نے چوتھے منٹ میں شاندار فیلڈ گول کر کے ٹیم کو 0-1کی برتری دلائی، حالانکہ نوجوان جرمن حملہ آور کارلوٹا سیپل نے پانچویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول کر کے اسکور 1-1 کر دیا اور اسی سکور پر میچ ختم ہوا۔

میچ کے نتیجے میں پنالٹی شوٹ آؤٹ کا استعمال کیا گیا، جس میں بھارت کپتان اور گول کیپر سویتا پونیا نے شاندار دفاع کیا، لیکن وہ ٹیم کو میچ ہارنے سے نہ بچا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: Mithali Raj World Cup Record: متالی راج کا ایک اور سنگ میل

دوسری جانب جرمنی کے گول کیپر مالی وچ مین کا دفاع بھی اٹوٹ رہا۔ مالی وچ مین نے پانچ میں سے چار گول بچائے، جبکہ سویتا تین گول بچا سکی۔ شوٹ آؤٹ میں بھارت کی جانب سے صرف نونیت کور نے گول کیے جبکہ جرمنی کی جانب سے پولین ہینز اور سارہ اسٹراس نے گول کیے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details