نئی دہلی: بھارتی خواتین کی فٹ بال ٹیم 6 ستمبر سے شروع ہونے والی سیف خواتین چمپئن شپ کے لئے ہفتہ کو کھٹمنڈو کے لیے روانہ ہوگئی۔ ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن (سیف) ویمنز چیمپئن شپ کی گزشتہ سال کی فاتح بھارتی ٹیم کو پاکستان، مالدیپ اور بنگلہ دیش کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔ Indian Football team departs for Kathmandu
بلیو ٹیگرس (ہندوستانی خواتین) کے ہیڈ کوچ سورین چھتری نے کہاکہ "کھلاڑی چیلنجوں سے واقف ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہم مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ سینئر اور نوجوانوں کا اختلاط یقینی طور پر ہدف حاصل کرنے میں ہماری مدد کرے گا۔ بھارت کا پہلا مقابلہ 7 ستمبر کو پاکستان سے ہوگا، اس کے بعد 10 ستمبر کو مالدیپ اور 13 ستمبر کو بنگلہ دیش سے مقابلہ ہوگا۔ تمام میچ نیپال کے شہر کھٹمنڈو کے دشرتھ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔