اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Malaysia Masters 2023 ہندوستانی شٹلر پی وی سندھو ملائیشیا ماسٹرز سے باہر - پہلے گیم میں دونوں کے درمیان سخت مقابلہ

پہلے گیم میں دونوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی سندھو وقفے پر 11-10 سے آگے تھیں۔

ہندوستانی شٹلر پی وی سندھو ملائیشیا ماسٹرز سے باہر
ہندوستانی شٹلر پی وی سندھو ملائیشیا ماسٹرز سے باہر

By

Published : May 27, 2023, 7:22 PM IST

کوالالمپور: ہندوستانی شٹلر پی وی سندھو ہفتہ کو سیمی فائنل میں انڈونیشیا کی گریگوریا تنجنگ سے ہارنے کے بعد ملائیشیا ماسٹرز سے باہر ہو گئیں۔

دنیا کی پانچویں نمبر کی تمجنگ نے 44 منٹ تک جاری رہنے والے سیمی فائنل میں عالمی نمبر 13 سندھو کو 21-14، 21-17 سے شکست دے دی۔

سندھو نے اس سے پہلے اپنے تمام سات میچوں میں تنجنگ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی، لیکن ہندوستانی کھلاڑی سے رینکنگ میں آگے نکل چکی تنجنگ یہاں ماضی کو پیچھے چھوڑ کر کھیلتی ہوئی نظر آئیں۔

پہلے گیم میں دونوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی سندھو وقفے پر 11-10 سے آگے تھی لیکن تنجنگ وقفے کے بعد تیزی سے آگے بڑھ کر اسکور کو 12-12 پر برابر کر دیا۔ سندھو نے 19-13 سے پچھڑنے کے بعد ایک پوائنٹ حاصل کیا لیکن تمنجنگ کو پہلا گیم جیتنے سے نہیں روک سکی۔

دوسرے گیم میں بھی سندھو اور اس کی حریف نے ایک دوسرے کو مساوی طور پر پریشان کیا لیکن بریک پر تنجنگ 11-10 کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ سندھو تنجنگ کے شاندار فٹ ورک کے خلاف برتری پر مہر نہیں لگا سکی اور ملائیشیا میں اپنا سفر شکست کے ساتھ ختم کیا۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details