کولکاتا:سافٹ بال فیڈریشن آف انڈیا نے ایک ریلیز میں کہا کہ ایشیاڈ میں شرکت کے لیے خواتین کی 16 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ٹیم کے انتخاب کے لیے ممکنہ افراد کی لسٹ کے لئے ٹرائلز کے بعدجون-جولائی میں دو ہفتے کا کوچنگ کیمپ اور ٹرائلز کا انعقاد کیا گیاتھا۔ اس ٹیم میں تین اضافی کھلاڑیوں کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔ دفاعی قومی چیمپئن مہاراشٹر نے ہندوستانی ٹیم میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں کا حصہ ڈالا۔ ریاست کی پانچ لڑکیوں نے قومی ٹیم میں جگہ بنائی ہے، جبکہ کیرالہ اور پنجاب سے بالترتیب تین اور دو کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ چھتیس گڑھ، اڈیشہ، ہماچل پردیش، دہلی، تلنگانہ اور مدھیہ پردیش سے ایک ایک کھلاڑی نے ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔
سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر نیتل نارنگ نے کہا، "ایشیائی کھیلوں میں ہندوستانی خواتین کی سافٹ بال ٹیم کی شرکت ہمارے کھلاڑیوں کے لیے چمکنے اور براعظم کی بہترین ٹیموں کے خلاف اپنی قابلیت ثابت کرنے کا ایک موقع ہے۔ اس کے علاوہ یہ حصولیابی نوجوان ایتھلیٹوں، خاص طور پر لڑکیوں کی مستقبل کی نسلوں کو سافٹ بال کو اپنے پسندیدہ کھیل کے طور پر اپنانے کی ترغیب دے گی۔ قابل ذکر ہے کہ سافٹ بال پہلی بار ایشیائی کھیلوں میں اپنا آغاز کر رہا ہے۔ ہندوستان کو ایشیائی چیمپئن شپ میں باقاعدہ شرکت کی بنیاد پر ایشین گیمز میں وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی ہے۔