نئی دہلی:پیر کی دیر رات نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر موجود ہاکی شائقین نے زوردار تالیوں سے ان کا استقبال کیا۔ ہانگژو میں ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے سونے کا تمغہ جیتا اور خاتون ہاکی ٹیم نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ قومی راجدھانی کے ہوائی اڈے پر ہاکی کے شائقین کی بڑی تعداد اپنے ہیروز کے استقبال کے لیے موجود تھی۔
ہاکی انڈیا کے عہدیداروں نے ٹیم کے ارکان کا منہہ میٹھا کرایا اور پھولوں کے ہار پہنائے جبکہ جذباتی شائقین نے ہاکی اسٹارز کو گھیر لیا۔ شائقین نے اس موقع پر جشن منانے اور ٹیموں کے لیے اپنی حمایت ظاہر کرنے کے لیے ہوائی اڈے پر موسیقی بجائی اور رقص کیا۔ ایئرپورٹ پر جمع لوگوں میں ہاکی کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی شامل تھے۔ ہاکی کھلاڑی بھی گرم جوشی سے بھرے ماحول سے محظوظ ہوئے اور ایک بار پھر ملک میں کھیل کی بڑھتی ہوئی پذیرائی کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔
ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ نے کہا “یہ سفر حیرت انگیز رہا ہے۔ ہم ایشیا کی بہترین ٹیم بننے کی ذہنیت کے ساتھ ہانگژو گئے تھے اور اسی کے مطابق کھیلنا چاہتے تھے۔ ہم میچ بہ میچ بہتر کرتے رہے جس سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا اور ہم اپنے مطلوبہ نتیجے کے ساتھ واپس آئے۔