تہران: بھارت کی مردوں کی والی بال ٹیم نے ایشیائی انڈر 18 چیمپئن شپ 2022 کے کانسی کے تمغے کے میچ میں جنوبی کوریا کو شکست دے کر 14 برس بعد ٹورنامنٹ میں کوئی تمغہ جیتا۔ Indian Men U18 Volleyball Team Win Bronze Beating Korea
بھارتی ٹیم نے پیر کے روز پانچ سیٹ کے دلچسپ مقابلے میں جنوبی کوریا کو 25-20، 25-21، 26-28، 19-25 15-12 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا۔ آشیش سوین، آرین بالیان خوش سنگھ اور کارتک شرما نے بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس سے قبل بھارت نے گروپ مرحلے میں بھی کوریا کو شکست دی تھی، لیکن سیمی فائنل میں اسے میزبان ایران کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔