ایڈیلیڈ: ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم بدھ کے روز یہاں میٹ اسٹیڈیم میں پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ جیت کر آسٹریلیا کے خلاف شکست کا سلسلہ توڑنے کے ساتھ ساتھ سیریز بچانے کی کوشش کرے گی۔
ہندوستان نے 2020 کے بعد آسٹریلیا کے خلاف کوئی میچ نہیں جیتا ہے۔ برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022 کے فائنل میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو 7-0 سے شکست دی تھی۔ ہندوستانی ٹیم کو اس ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے میں 4-5 سے شکست ہوئی تھی، جب کہ دوسرے میچ میں اسے 7-4 سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دونوں ٹیمیں جانتی ہیں کہ 13 جنوری سے ہندوستان میں شروع ہونے والے ایف آئی ایچ اڈیشہ ہاکی مینز ورلڈ کپ 2023 بھونیشور-رورکیلا کی تیاری کے لیے یہ میچ اہم ہے۔ اگرچہ ہر ٹیم پہلے دو میچوں میں اپنی کامیابیوں کو آگے بڑھانا چاہے گی، ہندوستان کو سیریز میں واپسی کا چیلنج درپیش ہوگا۔
کپتان ہرمن پریت نے میچ سے پہلے کہا، “ہم نے پہلے دو میچوں میں جو غلطیاں کیں وہ ہماری نظر میں ہیں۔ اگر آسٹریلیا کو ذرا سا بھی موقع ملتا ہے تو وہ اسے فورا گول میں بدل دیتا ہے۔ ہم اپنے دفاع کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔