ہانگجھؤ:ایشین کھیلوں کے لئے ڈرا کا انعقاد یہاں جمعرات کو کیا گیا۔ وزارت کھیل کے ذریعے موجودہ انتخاب کے معیار میں بدھ کو چھوٹ دینے کے فیصلے کے بعد ایشیاڈ میں ہندوستانی مردوں اور خواتین کی فٹ بال ٹیموں کی شرکت کی تصدیق کی گئی۔
ایشین کھیلوں کے مردوں کے فٹ بال مقابلے میں چھ گروپ ہیں۔ ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں اور تیسرے نمبر پر آنے والی چار بہترین ٹیمیں ٹاپ 16 مرحلے میں پہنچیں گی۔ خواتین کے مقابلے میں ہر گروپ سے سرفہرست ٹیم اور دوسرے نمبر پر آنے والی تین بہترین ٹیمیں کوارٹر فائنل میں داخلہ کریں گی۔
قابل ذکر ہے کہ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او این) نے مردوں اور خواتین کی فٹ بال ٹیموں کو ایشین کھیلوں میں حصہ لینے کی اجازت اس بنیاد پر نہیں دی تھی کہ وہ ایشیائی رینکنگ کے ٹاپ آٹھ میں نہیں ہیں۔
اس کے بعد آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے وزارت کھیل سے اپیل کی کہ دونوں ٹیموں کو باوقار ایونٹ میں شرکت کی اجازت دی جائے۔ قومی سینئر ٹیم کے ہیڈ کوچ ایگور اسٹیماچ نے بھی وزیر اعظم نریندر مودی سے مداخلت کی درخواست کی تھی۔