اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Intercontinental Cup 2023 بھارت نے انٹر کانٹینینٹل کپ کا جیت کے ساتھ آغاز کیا - بھارتی فٹبال ٹیم نے منگولیا کو شکست دی

ہیرو انٹرکانٹینینٹل کپ 2023 کے اپنے پہلے میچ میں بھارت نے منگولیا کو دو صفر سے شکست دے دی۔ بھارت کی جانب سے سہیل عبدالصمد اور لالیانزوالا چھنگڑے نے گول کیا۔ India started Intercontinental Cup with win

بھارت نے انٹر کانٹینینٹل کپ کا جیت کے ساتھ آغاز کیا
بھارت نے انٹر کانٹینینٹل کپ کا جیت کے ساتھ آغاز کیا

By

Published : Jun 10, 2023, 8:25 AM IST

بھونیشور: بھارتی مردوں کی فٹ بال ٹیم نے جمعہ کو منگولیا کو 2-0 سے شکست دے کر ہیرو انٹرکانٹینینٹل کپ 2023 کی اپنی مہم کا آغاز کیا۔ کلنگا اسٹیڈیم میں پہلی بار کھیلنے والی بھارتی ٹیم نے سہیل عبدالصمد (دوسرے منٹ) اور لالیانزوالا چھنگڑے (14ویں منٹ) کے گول کی مدد سے جیت حاصل کی۔ دن کے پہلے میچ میں لبنان نے وانواتو کو 3-1 سے شکست دی۔ گول کی بنیاد پر لبنان ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر ہے جب کہ بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔ رینکنگ میں 101 ویں نمبر پر موجود بھارت نے 183 ویں نمبر کے منگولیا کو شکست دی۔ سال 2018 میں چیمپئن بنے بھارت نے زیادہ تر میچ پر اپنا دبدبہ بنائے رکھا اور گول کرنے کے کئی مواقع پیدا کئے۔ دوسرے ہاف میں کئی مواقع ملنے کے باوجود بھی بھارتی ٹیم گول نہیں کر سکی۔

ٹیم کے کپتان سنیل چھیتری اور لالینگماویہ رالتے کچھ خاص نہیں کر سکے۔ 71ویں منٹ میں چھیتری کی جگہ رحیم علی جبکہ رالتے کی جگہ جیکسن سنگھ میدان میں آئے۔ میچ شروع ہونے سے پہلے اوڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے دونوں ٹیموں سے ملاقات کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے صدر کلیان چوبے اور جنرل سکریٹری ڈاکٹر شاجی پربھاکرن موجود تھے۔ بھارت کا اگلا مقابلہ پیر کو وانواتو ست ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details