اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Singapore Open سنگاپور اوپن میں ہندوستانی مہم سری کانت کی شکست کے ساتھ ختم - ہندوستانی مہم سری کانت کی شکست کے ساتھ ختم

سنگاپور اوپن 2023 میں ہندوستان کی مہم تجربہ کار ہندوستانی شٹلر کدامبی سری کانت کی شکست کے ساتھ ختم ہوگئی۔

سنگاپور اوپن میں ہندوستانی مہم سری کانت کی شکست کے ساتھ ختم
سنگاپور اوپن میں ہندوستانی مہم سری کانت کی شکست کے ساتھ ختم

By

Published : Jun 8, 2023, 7:56 PM IST

سنگاپور:بھارت کے اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی سری کانت کو مردوں کے سنگلز مقابلے میں چائنیز تائپے کے چیا ہاؤ لی سے 21-15، 21-19 سے شکست ہوئی جو صرف 37 منٹ تک چلا۔ سری کانت نے پہلے گیم میں اچھی شروعات کی، لیکن ہاو لی نے ہاف ٹائم میں 11-9 کی برتری حاصل کرنے کے بعد تیزی سے آگے نکل گئے۔ 12-18 سے پیچھے رہ کر سری کانت نے اپنے لیے تین پوائنٹس کھینچ لیے، لیکن اس وقت تک ہاو لی نے 21-15 سے جیت کر گیم جیت لیا تھا۔

تاہم دوسرے گیم میں سری کانت نے اچھی شروعات کی اور جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 11-8 کی برتری حاصل کی۔ ہندوستانی شٹلر 19-12 کی برتری حاصل کرکے دوسرا گیم جیتنے سے صرف دو پوائنٹس کی دوری پر تھے، لیکن اچانک ہی لے بگڑ گئی۔ کورٹ پر ایک ناقابل یقین تبدیلی دیکھنے میں آئی اور ہاؤ لی نے مسلسل نو پوائنٹس اسکور کرکے گیم 21-19 اور میچ جیت لیا۔ اس سے قبل مردوں کے سنگلز کھلاڑی پریانشو راجاوت اور مردوں کے ڈبلز میں ایم آر ارجن اور دھرو کپل کی جوڑی کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا سری کانت کو شکست کے بعد مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:Indian Cricket Team: بھارتی ٹیم سیاہ پٹی باندھ کر میدان میں اتری

جاپان کے کوڈائی ناراوکا نے پریانشو کو 21-17، 21-16 سے شکست دی۔ ارجن-دھرو کو انگلینڈ کے بین لین اور شان وینڈی سے 21-15، 21-19 سے شکست ہوئی۔ سنگاپور اوپن 2023 میں ہندوستان کی مہم تجربہ کار ہندوستانی شٹلر کدامبی سری کانت کی شکست کے ساتھ ختم ہوگئی۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details