لا نیوسیا (اسپین):ہندوستان کے نوجوان باکسر ردھم نے شاندار کارکردگی کے بل بوتے پر آئی بی اے یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا جبکہ یوتھ ایشین چیمپئن ونشج سمیت چار باکسر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ٰIndian Boxer Ridhima Enter Quarter Final Of Youth Asian Boxing Championship In Spain
گزشتہ روز کو 92+ کلوگرام زمرے کے پری کوارٹر فائنل میچ میں لٹویا کے مکس برزینس کے خلاف ردھم نے جارحانہ آغاز کیا۔ لیٹوین باکسر کے پاس ان کے حملوں کا کوئی جواب نہیں تھا اور ریفری نے پہلے راؤنڈ میں ہی میچ روک کرہندوستانی باکسر کو فاتح قرار دے دیا۔ س سے قبل جادومنی سنگھ منڈینگبم (51 کلوگرام) اور بھرت جون (92 کلوگرام) نے اپنے ٹاپ 32 باؤٹس جیت کر دن کا آغاز کیا۔ جادومنی نے آذربائیجان کے امین محمد زادہ کو 5-0 سے ہرایا، ہندوستان نے اسپین کے روبن ایبانیز کو 5-0 سے ہرایا۔