لیما (پیرو):کدم نے مردوں کے ایس ایل 4 زمرے کے فائنل میں سنگاپور کے چی ہینگ اینگ کو 21-14, 21-15 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا، جبکہ نہال گپتا نے مردوں کے ایس ایل3 کے فائنل میں فرانس کے میتھیو تھامس کو 21-16، 21-14 سے مات دی۔Indian Badminton Win Six Gold Medal In Peru pera International Competition
کدم نے جیت کے بعد کہاکہ میں نتیجہ سے واقعی خوش ہوں۔ میں سخت تربیت کر رہا ہوں۔ میرا ایک اچھا سال گزرا ہے اور مجھے امید ہے کہ اگلے سال بھی ایسا ہی رہوں گا۔
خواتین کے حصے میں نتیا سری سمتی سیون اور مندیپ کور نے ایس ایچ6 اور ایس ایل3 سنگلز زمروں میں خطاب جیتا۔ نتیا نے میزبان پیرو کی جیولیانا پوویڈا فلورس کو 21-6 21-13 سے ہرایا، مندیپ نے یوکرین کی اوکسانا کوزینا کو 21-11 21-11 سے ہرایا۔