اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Indian Badminton Team بیڈمنٹن ایشیا چیمپئن شپ مکسڈ میں ہندوستان کا فاتحانہ آغاز - دبئی ایگزیبیشن سنٹر میںمنعقد ٹائی مقابلے

ہندوستان نے بیڈمنٹن ایشیا مکسڈ ٹیم چیمپئن شپ 2023 کے پہلے مرحلے میں منگل کو قزاقستان کو 5-0 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کی مضبوط شروعات کی۔Indian Badminton Team

ایشیا مکسڈ ٹیم چیمپئن شپ میں ہندوستان کا فاتحانہ آغاز
ایشیا مکسڈ ٹیم چیمپئن شپ میں ہندوستان کا فاتحانہ آغاز

By

Published : Feb 14, 2023, 8:04 PM IST

دبئی: دبئی ایگزیبیشن سنٹر میںمنعقد ٹائی مقابلے میں سب سے پہلے، ایشان بھٹناگر اور تنیشا کرسٹو کی مکسڈ ڈبلز جوڑی نے قزاقستان کے مقصوڈ تادجب اللہ ئیف اور نرگس ا رحمت اللہ ئیف کو 21-5، 21-11 سے شکست دے کر ہندوستان کو 1-0 کی برتری دلائی۔ دوسرے میچ میں ایچ ایس پرنئے نے مردوں کے سنگلز مقابلے میں دمتری پنارین کو 21-9، 21-11 سے شکست دے کر برتری کو دگنا کردیا۔

دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو نے خواتین کے سنگلز میں کمیلا اسماگلووا کو 21-4، 21-12 سے ہرا کر طویل عرصے کے بعد فتح کا مزہ چکھایا۔ اگست 2022 میں، سندھو کامن ویلتھ گیمز میں چوٹ لگنے کی وجہ سے تقریباً پانچ ماہ تک بیڈمنٹن کورٹ سے دور رہیں۔ انہوں نے جنوری 2023 میں ملائیشیا اوپن کے ذریعے کھیل میں واپسی بھی کی، حالانکہ انہیں ملائیشیا اور پھر انڈیا اوپن میں پہلے مرحلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ہندوستان 3-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرنے کے بعد بھی رکا نہیں اور چوتھے میچ میں کرشنا پرساد گرگ اور وشنو وردھن پنجالا کی مردوں کی ڈبلز جوڑی نے چوتھے میچ میں کھیتمورات کلماتوف اور آرتور نیازوف کو 21-10، 21-6 سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں:Indian Junior Women Hockey Team ہندوستانی جونیئر خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کے دورہ پر روانہ

مقابلے کے آخری میچ میں ترشا جولی اور گایتری گوپی چند کی ہندوستانی خواتین ڈبلز جوڑی نے نرگیس رحمت اللہ ئیف اور عائشہ زوما بیک کو 21-5، 21-7 سے شکست دی۔ہندوستان کا اگلا مقابلہ بدھ کو میزبان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ہوگا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details