اردو

urdu

کورونا وائرس کے سبب بھارت تیر اندازی ایشیا کپ سے دستبردار

By

Published : Mar 5, 2020, 8:57 PM IST

بھارت نے تھائی لینڈ میں آئندہ 7 سے 15 مارچ تک ہونے والے ایشیا کپ مرحلہ ایک عالمی رینکنگ تیزاندازی ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔

کورونا وائرس کے سبب بھارت تیر اندازی ایشیا کپ سے ہٹا
کورونا وائرس کے سبب بھارت تیر اندازی ایشیا کپ سے ہٹا

بھارت موذی کورونا وائرس کی وجہ سے تھائی لینڈ کے بینکاک میں 7 سے 15 مارچ تک ہونے والے ایشیا کپ مرحلہ ایک عالمی رینکنگ تیر اندازی ٹورنامنٹ سے ہٹ گیا ہے۔

کورونا وائرس کے سبب بھارت تیر اندازی ایشیا کپ سے ہٹا

بھارتی تیر اندازی یونین کے اسسٹنٹ سیکرٹری سے ہوم ابرول نے بتایا کہ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کی طرف سے جاری سفری مشاورت کو دیکھتے ہوئے اور کورونا وائرس سے پیدا ہوئے حالات کا جائزہ لینے کے بعد بھارتی تیر اندازی یونین اپنی ٹیم کی صحت کو لے کر فکر مند ہے اور خطرہ نہیں اٹھا سکتا ہے۔لہذا ہندستان اس ٹورنامنٹ سے ہٹ رہا ہے۔

ابرول نے کہاکہ بھارت نے بینکاک میں ہونے والے ٹورنامنٹوں میں ہمیشہ اپنی ٹیمیں بھیجی ہیں اور اس بار بھی ہم ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے خواہش مند تھے اور سات مارچ کو روانگی کی ساری تیاریاں بھی ہو گئی تھیں لیکن ایسے حالات میں ہمیں یہ فیصلہ لینے کے لئے مجبور ہونا پڑا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details