اردو

urdu

Asian Sailing Championships 2022: بھارتی کشتی رانوں نے نو تمغے جیتے

By

Published : Mar 6, 2022, 9:39 AM IST

ایشین سیلنگ چیمپیئن شپ 2022 میں بھارت نے کُل نو تمغے جیتے جس میں تین گولڈ، تین سلور اور تین برانز میڈل شامل ہیں۔ India won total nine medals in Asian Sailing Championship 2022

بھارتی کشتی رانوں نے نو تمغے جیتے
بھارتی کشتی رانوں نے نو تمغے جیتے

بھارتی کشتی رانوں نے ہفتہ کو ایشین سیلنگ چیمپیئن شپ Asian Sailing Championship میں شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے کُل 9 تمغے جیت کر اپنے مہم کا اختتام کیا۔

بھارت نے مردوں کے 49ER زمرے میں سونے اور کانسی کے تمغے جیتے۔ گزشتہ سال ٹوکیو 2020 اولمپک میں ملک کی نمائندگی کرنے والے ملک کے ٹاپ کشتی راں، کے سی گنپتی اور ورون ٹھکر نے گولڈ میڈل جیتا، جب کہ پرنس نوبل اور مانو فرانسس نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ Gold and bronze medals in men's 49er category

ایک اور اولمپیئن وشنو سرونن نے مردوں کے لیزر ریس زمرے میں سونے کا تمغہ جیتا، جب کہ خواتین کے لیزر ریس میں نیتھرا کُمانن نے چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں یہ جانکاری دی۔

ریتیکا ڈانگی نے لڑکیوں کے لیزر (ISL4) زمرے میں بھارت کے لیے تیسرا طلائی تمغہ جیتا، جب کہ لڑکوں کے لیزر (ISL4) زمرے میں سبوت وجے کمار اور بلے کرن کمار نے چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے۔

خواتین کے آر ایس ایکس (RSX) زمرے میں بھارت کی ایشوریہ گنیش نے چاندی کا تمغہ جیتا، جب کہ مردوں کے RSX زمرے میں ڈینے کوئلہو نے کانسی کے تمغے جیتے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details