پیر کے روز برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022 میں بھارتی جوڈو کھلاڑی سشیلا دیوی نے چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ مرد کھلاڑی وجے یادو نے کانسہ کا تمغہ جیتا۔ وہیں ویٹ لفٹر ہرجیندر کور نے 71 کلوگرام زمرے میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔ اس کے ساتھ ہی بھارت کے کھاتے میں کُل نو تمغے ہو چکے ہیں۔ Vijay Kumar Yadav clinches a Bronze
پیر کو بھارت نے جوڈو میں دو تمغے جیتے۔ سشیلا دیوی نے چاندی کا تمغہ اور وجے یادو نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ بھارت کو ویٹ لفٹنگ میں کُل نو تمغوں میں سے سات تمغے ملے ہیں۔ خواتین کی ویٹ لفٹنگ میں میرا بائی چانو نے سونے کا، بندیارانی دیوی نے چاندی کا اور ہرجندر کور نے کانسہ کا تمغہ جیتا ہے۔ وہیں مردوں میں اچینتا شیولی اور جیریمی لالرینُنگا نے سونے، سنکیت سرگر نے چاندی اور گروراجہ پجاری نے کانسہ کا تمغہ جیتا ہے۔
ویٹ لفٹر ہرجیندر کور نے 71 کلوگرام زمرے میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے کل 212 کلو گرام وزن اٹھا کر ملک کا نواں تمغہ جیتا۔ ہرجیندر نے اسنیچ راؤنڈ میں 93 کلو اور فائنل میں کلین اینڈ جرک میں 119 کلو وزن اٹھایا۔ انگلینڈ کی سارہ ڈیوس نے کل 229 کلوگرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتا۔ اس کے ساتھ ہی کینیڈا کی الیکسس ایش ورتھ نے 214 کلوگرام وزن اٹھا کر چاندی کا تمغہ جیتا۔