اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پریزیڈنٹ کپ میں بھارت کو طلائی تمغہ - بھارت

ایشیائی چیمپیئن شپ میں چار بار تمغہ جیتنے والے بھارتی مکے باز شیوا تھاپا نے قزاخستان کے نور سلطان میں منعقد پریزیڈنٹ کپ باکسنگ ٹورنامنٹ میں 63 کلو گرام زمرے میں طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔

پریزیڈنٹ کپ میں بھارت کو طلائی تمغہ

By

Published : Jul 20, 2019, 11:40 PM IST

تھاپا کے حریف مکے باز قزاخستان کے ذاکر سیفولن سیمی فائنل میں پیشانی پر لگی چوٹ کے سبب رنگ میں نہیں اترے اور شیوا نے واک اوور ملتے ہی طلائی تمغہ جیت لیا۔

شیوا کا رواں برس یہ دوسرا طلائی کا تمغہ ہے، انہوں نے اس برس کے شروع میں انڈیا اوپن میں بھی طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔

بشکریہ ٹویٹر

اس کے علاوہ خاتون مکے باز پروین نے 60 کلو گرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔

بھارت نے اس ٹورنامنٹ میں ایک طلائی، ایک چاندی اور دو کانسے کے تمغے جیتے ہیں۔

اس ٹورنامنٹ میں شیوا تھاپا کا یہ پہلا تمغہ ہے۔

انیس سالہ پروین نے سیمی فائنل میں ورلڈ چیمپیئن میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی کرینا ابراگیمووا کو 3-2 سے شکست دی تھی لیکن فائنل میں انہیں قزاخستان کی ریما وولو سینکو سے 5-0 سے شکست کے بعد چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔

اس کے علاوہ دھریودھن سنگھ نیگی کو سیمی فائنل میں قزاخستان کے شیکین لتگت سے 4-1 اور سویٹو کو 75 کلوگرام میں روس کی ایلینا گوپے شینا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں کانسے کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details