اردو

urdu

ETV Bharat / sports

CWG 2022: بھارت نے دولت مشترکہ کھیلوں میں 61 تمغوں اور چوتھے مقام کے ساتھ برمنگھم کو الوداع کہا - کامن ویلتھ گیمز میں بھارت نے کتنے سلور میڈل جیتے

برمنگھم میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں بھارت نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس سال کے کامن ویلتھ گیمز میں بھارت نے کل 61 تمغے جیتے ہیں۔ ان میں 22 طلائی، 16 چاندی اور 23 کانسہ کے تمغے شامل ہیں۔ How many medals has India won in Commonwealth Games 2022

بھارت نے دولت مشترکہ کھیلوں میں 61 تمغوں اور چوتھے مقام کے ساتھ برمنگھم کو الوداع کہا
بھارت نے دولت مشترکہ کھیلوں میں 61 تمغوں اور چوتھے مقام کے ساتھ برمنگھم کو الوداع کہا

By

Published : Aug 9, 2022, 6:55 AM IST

برمنگھم: بھارت نے دولت مشترکہ کھیل 2022 میں 22 طلائی، 16 چاندی اور 23 کانسہ سمیت 61 تمغوں کے ساتھ برمنگھم کو الوداع کہا۔ بھارت گولڈ کوسٹ 2018 میں 26 طلائی سمیت 66 تمغے جیت کر ٹیبل میں تیسرے نمبر پر رہا تھا۔ لیکن اس بار وہ اس تعداد کو پار نہیں کر سکا اور چوتھا مقام درج کیا۔ India won 22 Gold Medal in CWG 2022

بھارت کو کشتی میں سب سے زیادہ طلائی تمغے سمیت سب سے زیادہ تمغے ملے، جس میں ملک کو چھ طلائی، ایک چاندی اور پانچ کانسہ سمیت 12 تمغے حاصل ہوئے ہیں۔ لفٹرز نے بھارتی مشن کا اچھا آغاز کرتے ہوئے 10 تمغے جیتے جن میں تین طلائی ، تین چاندی اور چار کانسے کے تمغے شامل ہیں۔ سنکیت سرگر (مردوں کے 55 کلوگرام) نے برمنگھم 2022 میں چاندی کا تمغہ جیت کر بھارت کا کھاتہ کھولا تھا۔

بھارت نے اپنے نوجوان کھلاڑیوں کی بدولت ٹریک اینڈ فیلڈ میں کئی تاریخی تمغے بھی جیتے ہیں۔ جہاں تیجسوینی شنکر (کانسے) نے اونچی چھلانگ میں بھارت کے لیے اپنا پہلا کامن ویلتھ میڈل جیتا، مرلی سری شنکر (چاندی) 44 سال بعد لمبی چھلانگ کا تمغہ جیتنے والے بھارت کے پہلے ایتھلیٹ بن گئے۔ پرینکا گوسوامی (چاندی) 10,000 میٹر واک میں تمغہ جیتنے والی بھارت کی پہلی خاتون بن گئیں، جبکہ سندیپ کمار نے بھی 10,000 میٹر مردوں کی واک میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔

اویناش نے مردوں کے اسٹیپل چیس میں چاندی کا تمغہ جیت کر کینیا کی اجارہ داری کا خاتمہ کیا اور 8:11.20 منٹ کا قومی ریکارڈ بھی قائم کیا۔ الڈوس پال اور عبداللہ ابوبکر نے ٹرپل جمپ میں طلائی اور چاندی کا تمغہ جیتا۔ یہ پہلا موقع ہے جب بھارت نے دولت مشترکہ کھیلوں کے ٹرپل جمپ مقابلے میں دو تمغے جیتے ہیں۔ انو رانی نے خواتین کی نیزہ بازی میں کانسے کا تمغہ جیتا۔

باکسروں نے برمنگھم میں بھی سات تمغے جیت کر بھارت کا پرچم لہرایا۔ نکھت زرین (50 کلوگرام)، امیت پنگھل (51 کلوگرام) اور نیتو (48 کلوگرام) نے طلائی تمغے جیتے، جب کہ جسمین (60 کلوگرام)، محمد حسام الدین (57 کلوگرام) اور روہت ٹوکاس (67 کلوگرام) نے کانسہ کا تمغہ جیتا۔ ساگر اہلوت (92 کلوگرام) نے باکسنگ میں بھارت کے لیے واحد چاندی کا تمغہ جیتا۔

یہ بھی پڑھیں: Haryana Athletes in Commonwealth Games: کامن ویلتھ گیمز میں ہریانہ کے کھلاڑیوں کا دبدبہ برقرار

بھارت نے پسرلا وینکٹا سندھو اور لکشیہ سین جیسے ستاروں کی بدولت بیڈمنٹن میں بھی چھ تمغے جیتے ہیں۔ خواتین کے سنگلز میں سندھو، مردوں کے سنگلز میں لکشیہ نے جبکہ مردوں کے ڈبلز میں ستوک سائراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی نے طلائی تمغہ جیتا۔ اس کے علاوہ بھارت نے ٹیبل ٹینس (پانچ تمغے)، جوڈو (تین تمغے) اور اسکواش (دو تمغے) سمیت 13 شعبوں میں تمغے جیتے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details