اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت نے دو طلائی تمغہ جیتا - بھارت

بھارت کی خاتون پہلوانوں نے میڈرڈ (اسپین) میں جاری اسپین گراں پری کشتی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو طلائی تمغہ سمیت چھ تمغے جیت لیے ہیں۔

بھارت نے دو طلائی تمغہ جیتا

By

Published : Jul 7, 2019, 10:34 PM IST

تفصیلات کے مطابق خاتون پہلوانوں نے دو طلائی اور چار چاندی کے تمغے حاصل کیے۔

اس ٹورنامنٹ میں سات بھارتی خواتین پہلوانوں میں شرکت کی تھی لیکن اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ حاصل جکرنے والی ساکشی ملک چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے ہٹ گئی تھیں۔

ایشیائی کھیلوں کی طلائی فاتح ونیش فوگاٹ نے اپنی برتری قائم رکھتے ہوئے 53 کلوگرام زمرے میں طلائی تمغہ جیتا۔

ونیش نے اس ٹورنامنٹ کے پچھلے ورژن میں 50 کلو گرام زمرے میں طلائی تمغہ جیتا تھا اور اس بار انہوں نے 53 کلوگرام کلاس میں نقرئی تمغہ جیتا ہے۔

دویا كاكران نے 68 کلوگرام زمرے میں طلائی تمغہ جیتا جبکہ سیما نے 50 کلوگرام میں نقرئی، پوجا ڈھاڈا نے 57 کلوگرام میں چاندی، منجو نے 59 کلوگرام میں چاندی اور کرن نے 72 کلوگرام میں چاندی جیتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details