ویت ٹری سٹی:بھارتی انڈر 20 خواتین کی فٹ بال ٹیم نے جمعرات کو اے ایف سی انڈر 20 ایشیائی کپ کوالیفائر میچ میں انڈونیشیا کو چھ صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی مسلسل دوسری جیت درج کی۔ ویت ٹرائی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ایف کے یک طرفہ میچ میں میمول راکی کی ٹیم یعنی بھارتی ٹیم نے دونوں ہاف میں تین تین گول کرکے اپنا دبدبہ برقرار رکھا ۔ نیہا (4ویں، 21ویں منٹ) اور سُمتی کماری (74ویں، 90+1) نے ہندوستان کے لیے دو دو گول کیے، جبکہ کاجول ڈیسوزا (45ویں) اور اپورنا (56ویں) نے ایک ایک گول کیا۔ بھارتی ٹیم جس نے پچھلے میچ میں سنگاپور کو 7-0 سے شکست دی تھی، وہ چھ پوائنٹس کے ساتھ گروپ ٹیبل میں سرفہرست ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Indian Womens Football ہندوستان کی ایشین کپ کوالیفائی مہم سنگاپور کے خلاف شروع ہوگی