اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Hockey World Cup 2023 چوتھی بار ہاکی عالمی کپ کی میزبانی کرے گا بھارت

مینز ہاکی ورلڈ کپ کا آغاز 13 جنوری سے ہو رہا ہے۔ بھارت چوتھی بار ہاکی عالمی کپ کی میزبانی کرے گا۔ اس سے قبل بھارت سنہ 1982، 2010 اور 2018 میں میزبانی کر چکا ہے۔ Men's Hockey World Cup start January 13

چوتھی بار ہاکی عالمی کپ کی میزبانی کرے گا بھارت
چوتھی بار ہاکی عالمی کپ کی میزبانی کرے گا بھارت

By

Published : Jan 11, 2023, 11:08 AM IST

نئی دہلی:ہاکی ورلڈ کپ 13 جنوری سے اڈیشہ میں شروع ہو رہا ہے۔ بھارت چوتھی بار ہاکی کے اس باوقار ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ میچ بھونیشور اور راورکیلا میں کھیلے جائیں گے۔یہ اس ٹورنامنٹ کا 15 واں ایڈیشن ہے۔ 13 جنوری سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ 16 ٹیموں کو چار چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بھارت کو انگلینڈ، ویلز اور اسپین کے ساتھ گروپ-4 میں رکھا گیا ہے۔ گورپ اے میں ارجنٹینا، آسٹریلیا ، فرانس اور جنوبی افریقہ ہے، گروپ بی میں بیلجیئم ، جرمنی ، جاپان اور کوریا ،ہے وہیں گروپ سی میں چلی، ملیشیا، نیدرلینڈ، نیوزی لینڈ اور گروپ ڈی میں بھارت، انگلینڈ، اسپین اور ویلس شامل ہیں۔ ہاکی ورلڈ کپ کا آغاز 52 سال قبل 1971 میں ہوا تھا۔ پھر اس ٹورنامنٹ میں 10 ٹیموں نے حصہ لیا۔ پاکستان نے فائنل میں اسپین کو 1-0 سے شکست دے کر پہلی بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس کے بعد بھارت کو کانسی کا تمغہ ملا تھا۔ Total Teams in Hockey World Cup 2023

بھارت چوتھی بار ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس سے قبل بھارت 1982، 2010 اور 2018 کے ایڈیشن کی میزبانی کر چکا ہے۔ پہلا ورلڈ کپ 1971 میں کھیلا گیا تھا۔ اس کے بعد 1975 تک ہر 2 سال بعد اس کا اہتمام ہوتا رہا تھا۔ پھر 1981 تک ورلڈ کپ 3 سال کے وقفے میں ہوا۔ پھر 1986 سے ورلڈ کپ 4 سال کے وقفے سے لگاتار ہو رہا ہے۔ 2022 میں، ٹورنامنٹ کووڈ کی وجہ سے منتقل کر دیا گیا تھا۔ اب اس کا اہتمام جنوری 2023 میں کیا جا رہا ہے۔ پاکستان ٹورنامنٹ کی کامیاب ترین ٹیم ہے۔ ان کے نام 4 ٹائٹلز ہیں۔ پاکستان کے علاوہ آسٹریلیا اور نیدرلینڈز 3-3 مرتبہ ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ جرمنی 2 مرتبہ عالمی چیمپئن بن چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بیلجیئم نے بھی بھارت کی طرح ایک بار ٹائٹل جیتا ہے۔ پاکستان ٹورنامنٹ کی کامیاب ترین ٹیم ہے۔ ان کے نام 4 ٹائٹلز ہیں۔ پاکستان کے علاوہ آسٹریلیا اور نیدرلینڈز 3-3 مرتبہ ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ جرمنی 2 مرتبہ عالمی چیمپئن بن چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بیلجیئم نے بھی ہندوستان کی طرح ایک بار ٹائٹل جیتا ہے۔

چاروں گروپوں میں سے ہر ایک کی ٹاپ ٹیمیں براہ راست کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ جائیں گی۔ جبکہ تمام گروپس میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں کراس اوور راؤنڈ کھیلیں گی۔ کراس اوور میچ کی جیتنے والی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ جائیں گی۔ کوارٹر فائنل راؤنڈ جیتنے والی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی۔ 27 جنوری کو دو سیمی فائنل میچ کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنل جیتنے والی ٹیمیں 29 جنوری کو شام 7 بجے بھونیشور میں فائنل کھیلیں گی۔29 کو ہی تیسری پوزیشن کا میچ بھی ہوگا۔ کوارٹر فائنل میچز کے دوران 5ویں سے 16ویں نمبر پر آنے والی ٹیموں کے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ بھارتی ٹیم انگلینڈ، ویلز اور اسپین کے ساتھ گروپ-4 میں ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 13 جنوری کو ارجنٹائن اور جنوبی افریقہ کے میچ سے دوپہر 1:00 بجے ہوگا۔ ہندوستان کا مقابلہ اسپین کے ساتھ 13 تاریخ کو شام 7 بجے ہوگا۔ ہندوستان کا تیسرا میچ انگلینڈ کے خلاف 15 جنوری کو شام 7 بجے اور ویلز کے خلاف 19 جنوری کو شام 7 بجے ہوگا۔ٹورنامنٹ کا فائنل 29 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ کے میچ بھونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم اور راورکیلا کے برسا منڈا انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔میچ دوپہر 1 بجے، دوپہر 3 بجے، شام 5 اور7 بجے شروع ہوں گے۔ فائنل تک تمام ٹیموں کے درمیان کل 44 میچز ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کی 16 ٹیموں کو 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Hockey India Journey ہاکی میں بھارت کے 28 تمغے، اولمپکس میں بجا تھا ڈنکا

ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم انڈیا

پی آر سریجیش، کرشنا پاٹھک، ارمان پریت سنگھ، سریندر کمار، ہرمن پریت سنگھ (کپتان)، ورون کمار، امیت روہیداس (نائب کپتان)، نیلم سنجیو جیس، منپریت سنگھ، ہاردک سنگھ، نیلکانت شار، شمشیر سنگھ، وویک ساگر پرساد، آکاش دیپ سنگھ، مندیپ سنگھ، للت کمار اپادھیائے، ابھیشیک، سکھجیت سنگھ، راجکمار پال اور جگراج سنگھ۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details