ڈھاکہ: سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے کھیلتے ہوئے ہندوستان نے 20 اوورز میں چھ وکٹ پر 150 رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 18.2 اوورز میں 109 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ انڈیا کے روڈریگس اور ہرمن پریت نے پاور پلے کے بعد 10 اوورز میں 83 رنز بنائے۔ ہرمن کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارت کی چار وکٹیں صرف 35 رنز کا اضافہ کر کے گر گئیں۔India Women Win
جمائما نے اپنی نصف سنچری میں 53 گیندوں میں 11 چوکے اور ایک چھکا لگا کر اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کے ساتھ وہ میتھالی راج کے بعد ویمن ایشیا کپ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی دوسری ہندوستانی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ اس سے قبل میتھالی نے 2018 میں ملائیشیا کے خلاف 97 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی تھی۔ دوسرے سرے پر ہرمن نے 30 گیندوں پر 33 رنز بنائے اور سری لنکا کی جانب سے اوشادی رانا سنگھے نے 32 رنز کے عوض تین ہندوستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ چماری اتاپتو اور سوگنڈیکا کماری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔India Women Win