ممبئی: سری لنکا کے سابق کرکٹر رسل آرنلڈ نے کہا ہے کہ جسپریت بمراہ کو ہندوستان سری لنکا ون ڈے سیریز سے باہر ہونے کے بعد 2023 ون ڈے ورلڈ کپ میں کھیلنا ہندوستان کی ترجیح ہونی چاہئے۔Russel Arnold on Bumrah
آرنلڈ نے کہا کہ ’’آپ چاہتے ہیں کہ وہ (بمراہ) ہمیشہ ٹیم میں ہو، لیکن جس طرح سے ان کا باؤلنگ ایکشن ہے، وہ کسی بھی وقت زخمی ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ کا ہدف ورلڈ کپ ہے تو یہ یقینی بنائیں کہ وہ ٹورنامنٹ میں کھیلیں۔‘‘Russel Arnold on Bumrah
انہوں نے کہا کہ "آپ کو ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کی کمی محسوس ہوئی اور آپ نہیں چاہتے کہ ایسا دوبارہ ہو۔ اس کے لیے محتاط رہنا اور اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے لیے مکمل طور پر فٹ رہیں کیونکہ جب وہ ٹیم میں آئے گا تو یہ ہندوستان کا سب سے بڑا سہارا ہوگا۔ "انہوں نے مزید کہاکہ آپ کا منصوبہ ان پر منحصر نہیں ہونا چاہئے کیونکہ وہ جب بھی ٹیم میں آئیں گے تو ٹیم کو بہتر ہی کریں گے۔ چاہے وہ ان میچوں (دوطرفہ سیریز) میں نہ کھیلیں تو آپ اچھی حالت میں ہیں۔"