ویلنسیا:یہاں کھیلے گئے میچ میں ہندوستانی ٹیم نے کھیل کے آغاز میں نویں منٹ میں ابھیشیک کے فیلڈ گول سے برتری حاصل کی اور اس کے فوراً بعد شمشیر سنگھ نے 14ویں منٹ میں ایک اور میدانی گول داغ کر اور پہلے کوارٹر کا اسکور 2-0 کر دیا۔ دوسرے کوارٹر میں کافی جد و جہد رہی۔ جرمنی کی جانب سے مالٹے ہیل وِگ نے 28ویں منٹ میں گول کر کے اسکور 2-1 کر دیا۔ہندوستان نے تیسرے کوارٹر میں مضبوط دفاعی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جرمنی کو دو پنالٹی کارنر ملے لیکن وہ کسی بھی موقع کا فائدہ نہ اٹھا کر سکا۔
جرمنی کے کرسٹوفر روہر نے 50ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک کے ذریعہ گول کرکے اسکور برابر کردیا۔ اس کے بعد جرمنی نے 51ویں منٹ میں گونزالو پئی لاٹ کے پنالٹی کارنر کو گول میں بدل کر برتری حاصل کی اور میچ 3-2 سے جیت لیا۔ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کا مقابلہ 20 دسمبر کو فرانس سے ہوگا۔ دوسری طرف ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کو پانچ ممالک کے ٹورنامنٹ ویلنسیا 2023 میں جرمنی کے ہاتھوں 1-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔میچ کے پہلے کوارٹر میں جرمنی کے کپتان نائیکی لوریز نے 11ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی۔ اس کے بعد دوسرے کوارٹر میں ہینا کیرینا گرانٹزکی نے 23ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کرکے برتری کو دوگنا کردیا۔ آخری کوارٹر میں شارلٹ اسٹیپن ہارسٹ نے 52ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کی فتح پر مہر ثبت کر دی۔