برمنگھم: 22ویں کامن ویلتھ گیمز میں اتوار کا دن بھارت کے لیے کافی اچھا رہا اور کئی کھلاڑیوں نے نے میڈلز اپنے نام کئے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت کے طلائی تمغوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے، جب کہ اب تک بھارت نے چاندی کے 12 اور کانسے کے 19 تمغے جیتے ہیں۔ بھارت کے پاس کُل 47 تمغے ہیں۔ آج باکسنگ کے تین فائنل مقابلے ہوئے اور ان تینوں میں بھارت نے گولڈ پنچ لگایا۔ India Medals Tally in Commonwealth Games 2022
باکسنگ(Boxing): آج بھارت کے لیے باکسنگ کا سنہرا دن رہا۔ آج کھیلے گئے تین فائنل مقابلوں میں بھارت کے تینوں باکسرز نے گولڈن پنچ لگایا۔ عالمی چیمپیئن نکہت زرین نے 48-50 کلوگرام فلائی ویٹ زمرے میں شمالی آئرلینڈ کی میکنول کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔ اس کے علاوہ امت پنگھل (51 کلوگرام) نے انگلینڈ کے میکڈونلڈ کو 5-0 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ 22ویں کامن ویلتھ گیمز میں بھارتی ٹیم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ برمنگھم میں کھیلے جا رہے 22ویں کامن ویلتھ گیمز کے دسویں دن اتوار کو بھارت نے باکسنگ کا دوسرا گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ امت پنگھل (51 کلوگرام) نے انگلینڈ کے میکڈونلڈ کو 5-0 سے ہرا کر طلائی تمغہ جیتا جبکہ باکسر نیتو گنگھاس نے فائنل مقابلے میں جیت حاصل کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ اتوار کو کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارت کی نیتو گنگھاس نے انگلینڈ کی باکسر کو شکست دی۔ 48 کلو گرام زمرے میں ہریانہ کی اس باکسر نے تاریخ رقم کی ہے۔ تمام ججز نے اس میچ میں نیتو کے حق میں فیصلہ دیا اور 5-0 سے گولڈ میڈل بھارت کے نام ہوا۔
ٹرپل جمپ(Triple Jump):بھارت کے الڈوس پال نے ٹرپل جمپ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے ذاتی بہترین پرفارمنس کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ اس کے ساتھ وہ پہلے بھارتی اتھلیٹ بن گئے ہیں جنہوں نے ٹرپل جمپ میں 17 میٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔ بھارت کے الڈوس پال اور عبداللہ ابوبکر نے دولت مشترکہ کھیل 2022 میں ایتھلیٹکس میں بھارت کامیابی کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ٹرپل جمپ میں طلائی اور چاندی کا تمغہ جیتا۔ الڈوس پال نے 17.03 میٹر کی بہترین چھلانگ کے ساتھ طلائی تمغہ اپنے نام کیا جب کہ عبداللہ ابوبکر نے 17.02 کی بہترین کوشش کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔ الڈوس پال اور عبداللہ ابوبکر کے ہم وطن بھارتی کھلاڑی پروین چترویل تین سینٹی میٹر کے فرق سے کانسے کے تمغے سے محروم رہے اور 16.89 میٹر چھلانگ لگائی ورنہ تینوں میڈل بھارت کی ہی جھولی میں ہوتے۔ Abdulla Aboobacker won Medal in Commonwealth Games