اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Under 17 Women's World Cup بھارت کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا - بھارتی انڈر 17 خواتین فٹ بال ٹیم

فیفا انڈر 17 خواتین ورلڈ کپ 2022 کے اپنے پہلے میچ میں بھارتی انڈر 17 خواتین کو امریکہ کے ہاتھوں 0-8 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ USA Beat India Under 17 Women's Team

بھارت کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا
بھارت کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا

By

Published : Oct 12, 2022, 6:52 AM IST

بھونیشور: بھارتی انڈر 17 خواتین کی فٹ بال ٹیم نے فیفا انڈر 17 خواتین ورلڈ کپ 2022 میں اپنی مہم کا آغاز منگل کو امریکہ کے ہاتھوں 0-8 سے شکست کے ساتھ کیا۔ بھونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے یک طرفہ میچ میں سات الگ الگ کھلاڑیوں نے امریکہ کے لیے گول داغے۔ فاتح ٹیم کی جانب سے میلینا ریبمباس نے دو گول کیے۔ USA vs India Under 17 Women's Team

بھارت کو گول کرنے کا بہترین موقع میچ کے پہلے ہاف میں اس وقت ملا جب نیہا نے لمبی رینج سے قسمت آزمائی، لیکن ان کی کوشش نیٹ کے پاس سے گزر گئی۔ بھارتی لڑکیاں اپنے اگلے میچ میں جمعہ کو مراکش سے مقابلہ کریں گی، جو ورلڈ کپ میں اپنا ڈیبیو کر رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details