بھونیشور: بھارتی انڈر 17 خواتین کی فٹ بال ٹیم کو فیفا انڈر 17 خواتین ورلڈ کپ 2022 میں گروپ اے کے دوسرے میچ میں مراکش کے ہاتھوں 0۔3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے ساتھ بھارتی خواتین ٹیم ٹورنامنٹ کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم منگل کے روز افتتاحی میچ میں امریکہ سے 0-8 سے ہار گئی تھی۔ مراکش کی جانب سے المدنی نے 50ویں، یاسمین جوہر نے 61ویں اور چیرف جینہ نے 90 ویں منٹ میں گول کر کے ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت درج کی۔ India lose to Morocco by 0-3 in FIFA Under-17 Women's World Cup match
بھارتی ٹیم منگل کے روز افتتاحی میچ میں امریکہ سے 0-8 سے ہار گئی تھی۔ اب بھارتی ٹیم 17 اکتوبر کو آخری گروپ میچ میں برازیل کے ساتھ کھیلے گی۔ مراکش اب بھی کوارٹر فائنل کی دوڑ میں ہے، کیونکہ اس کے تین پوائنٹس ہیں۔ ٹائٹل کی دعویدار برازیل اور امریکی ٹیموں نے دن کے اوائل میں بھونیشور میں کھیلے گئے ایک اور گروپ میچ 1-1 سے ڈرا کھیلا۔