پانڈے نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ وزیر اعظم کا نعرہ ہے کہ 'کھیلے گا انڈیا تو، کھلے گا انڈیا'، جس پر کام کیا جارہا ہے ملک میں کھیل کو آگے لےجانے کے لیے وزارت کھیل، اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا اور انڈین اولمپک ایسوسی ایشن منصوبہ بندی کررہا ہے کہ ہر ریاست میں کھیل کی شراکت کو کیسے بڑھایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے لئے ملک میں ٹریننگ مراکز کی کمی کی وجہ سے یہاں کے کھلاڑی بیرون ممالک جا کر پچھڑ جاتے ہیں۔ملک میں لوگ کھیل کو سنجیدگی سے نہیں لیتے ہیں۔ ہماری نسلیں کمزور ہوتی جارہی ہے۔وہ جسمانی طور سے کمزور ہوتی جارہی ہے۔اس کی وجہ سے ان کے ذہنی نشوونما میں بھی فرق پڑتا ہے۔