کولمبو:بھارتی انڈر 17 مردوں کی فٹ بال ٹیم کولمبو کے ریس کورس انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پیر کو بھوٹان کے خلاف اپنے سیف چیمپئن شپ 2022 مہم کا آغاز کرے گی۔ بھارت کے ہیڈ کوچ ببیانو فرنانڈیس نے میچ سے قبل موقع پر میچ میں جیت کے ساتھ شروعات کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ہندوستان کے حریفوں کے لئے بہت احترام کامظاہرہ کیا۔ India vs Bhutan Mens Football Team
فرنانڈیس نے میچ سے قبل منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا، 'بھوٹان ایک اچھی ٹیم ہے اور ہم ان کا بہت احترام کرتے ہیں۔ ہم نے اپنے پچھلے بیچوں میں ان کے خلاف کچھ اچھے لمحات گزارے ہیں، لیکن یہ بالکل نیا بیچ ہے اور ہم ایک نئی شروعات کررہے ہیں۔ اس لیے ہم کل اپنا بہترین پیش کرنا چاہیں گے اور جیت کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔"
اس عمر کے گروپ (پہلے انڈر 16) کے ہیڈکوچ ببیانو نے 2018 اور2020 میں ایف سی انڈر-16 چیمپئن شپ (اب ایف سی انڈر-17 ایشیائی کپ) کے لئے اپنی ٹیموں کو کوالیفائی کرنے میں مدد کی ہے۔ اگرچہ ہندوستانی نوجوان 2018 میں کوارٹر فائنل میں جگہ بنا کر انڈر 17 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے ایک قدم قریب پہنچ گئے تھے، یہ موجودہ بیچ کے لیے ایک نیا چیلنج ہوگا۔