بھونیشور:بھارت نے آکاش دیپ سنگھ کے دو گول کی بدولت جمعرات کو ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں ویلز کو 2-4 سے شکست دیکر پول ڈی میں دوسرا مقام حاصل۔ کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں شمشیر سنگھ (21ویں منٹ) اور ہرمن پریت سنگھ (59ویں منٹ) نے ہندوستان کی جانب سے ایک ایک گول کیا، جب کہ آکاش دیپ (32ویں، 45ویں منٹ) نے دو گول کیے۔ پول ڈی میں پہلے نمبر پر رہنے کے لیے ہندوستان کو کم از کم آٹھ گول سے جیتنا ضروری تھا، تاہم میزبان ٹیم یہاں بھی ویسی جارحیت نہیں دکھا سکی۔ بھارت نے پہلی سیٹی پر ویلز کے ہاف میں جگہ بنا لی لیکن گول کیپر ٹوبی رینالڈس کوٹرل نے اسے گول نہیں کرنے دیا۔ مندیپ سنگھ نے پہلے کوارٹر کے اختتام سے ٹھیک پہلے گول پر ایک اور شاٹ لیا لیکن اس بار بھی گیند کوٹرل کو پار نہیں کر سکی۔
بھارت نے دوسرے کوارٹر میں بھی ویلز پر دباؤ برقرار رکھا اور 21ویں منٹ میں کامیابی حاصل کی۔ کپتان ہرمن پریت سنگھ پنالٹی کارنر سے گول کرنے میں ناکام رہے لیکن شمشیر نے گیند کو جال میں ڈال کر ہندستان کو برتری دلائی۔ آکاشدیپ سنگھ نے تیسرے کوارٹر کے شروع میں ہی فیلڈ گول کے ذریعے ہندوستان کی برتری کو دگنا کردیا، لیکن اس کے بعد ویلز کے آل راؤنڈ کھیل نے ہندوستان کو پیچھے کھینچ لیا۔ بھارت 32ویں، 35ویں، 40ویں اور 41ویں منٹ میں پنالٹی کارنرپر گول نہیں کرسکا جبکہ ویلز نے 42ویں اور 44ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔