راورکیلا: میزبان بھارت نے کراس اوور میچ میں شکست کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایف آئی ایچ مرد ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے کلاسیفکیشن میچ میں جاپان کو 0۔8 سے شکست دے دی۔ برسا منڈا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم کی جانب سے ابھیشیک (35ویں، 43ویں) اور ہرمن پریت سنگھ (45ویں، 58ویں) نے دو دو گول کئے، جبکہ مندیپ سنگھ (32ویں)، وویک پرساد ساگر (39ویں)، منپریت سنگھ (58ویں) منٹ) اور سکھجیت سنگھ (59ویں منٹ) نے ایک ایک گول کیا۔ بھارت اب 9ویں سے 12ویں پوزیشن کی درجہ بندی کے میچوں میں ہفتہ کو جنوبی افریقہ کا سامنا کرے گا۔
دنیا میں 15 ویں نمبر پر موجود جاپان نے میچ کی مضبوط شروعات دیتے ہوئے مڈفیلڈ میں مخالف کھلاڑیوں کو جکڑ کر بھارتی ہاف میں بار بار جگہ بنائی۔ بھارت کو میچ کے 11ویں منٹ میں دو پنالٹی کارنر ملے لیکن جاپان کی ڈیفنس لائن نے گیند کو جال تک نہیں پہنچنے دیا۔ راج کمار پال نے دو منٹ بعد جاپان کے گول پر نشانہ لگایا لیکن گول کیپر تاکاشی یوشیکاوا کو عبور نہ کر سکے۔ دوسرے کوارٹر کے آغاز میں جاپان نے پنالٹی کارنر حاصل کیا لیکن کرشنا پاٹھک نے انہیں گول کرنے کا موقع نہیں کردیا۔ اس کوارٹر کے پہلے پانچ منٹ میں جاپان کی فارورڈ لائن نے ہندوستان کو پریشان کیا لیکن اس کے بعد ہرمن پریت نے گیند پر زیادہ تر قبضہ برقرار رکھنا شروع کردیا۔