جوہر (ملائیشیا): ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم نے منگل کو سلطان جوہر کپ میں جاپان کو 5-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری جیت درج کی۔India Beat Japan in Sultan Johor Cup
ہندوستان کی جانب سے کپتان اتم سنگھ (تیسرے منٹ )، روہت (12ویں منٹ)، جانسن پورٹی (21ویں منٹ )، بوبی سنگھ دھامی (31ویں منٹ ) اور امن دیپ لاکڑا (51ویں منٹ ) نے گول کئے۔ جاپان کی جانب سے واحد گول اکومی سائکی نے 15ویں منٹ میں کیا۔India Beat Japan in Sultan Johor Cup
میچ تاخیر سے شروع ہونے کے بعد اتم کے گول نے ہندوستان کو ابتدائی برتری دلائی۔ جاپان کو کچھ دیر بعد پنالٹی کارنر ملا لیکن وہ ہندوستانی دفاع کو توڑ نہ سکا۔
روہت نے 12ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان کی برتری کو دوگنا کردیا، حالانکہ پہلے کوارٹر کے اختتام سے عین قبل سائیکی نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے اسکور 2-1 کردیا۔
دوسرے کوارٹر فائنل میں دونوں ٹیموں نے کوششیں کیں لیکن جانسن کے گول سے ہندوستان نے دو گول کی برتری حاصل کر لی۔ اس کے بعد جاپان نے بہت کوششیں کیں لیکن سب رائیگاں ثابت ہوئیں۔ بوبی اور امن دیپ کے گول نے شکست کے مارجن کو بڑھانے کا کام کیا۔
اپنے پہلے میچ میں ملائیشیا کو شکست دینے کے بعد ہندوستانی نوجوان دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ سے ہار گئے تھے۔ ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں ہندوستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔
یو این آئی۔