اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Hockey Pro League بھارت نے برطانیہ کو شوٹ آؤٹ میں شکست دی - بھارتی ہاکی ٹیم نے برطانیہ کو شکست دی

بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ پرو لیگ میں برطانیہ کو شوٹ آؤٹ میں شکست دے دی۔ لندن میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارتی ٹیم نے برطانیہ کو 4-2 سے شکست دی۔ اس سے قبل مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا اور اسکور 4-4 سے برابر رہا۔ India Beat Great Britain in shootout

بھارت نے برطانیہ کو شوٹ آؤٹ میں شکست دی
بھارت نے برطانیہ کو شوٹ آؤٹ میں شکست دی

By

Published : Jun 4, 2023, 1:28 PM IST

لندن: بھارت نے ہفتہ کو ایف آئی ایچ مینز ہاکی پرو لیگ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں برطانیہ کو شوٹ آؤٹ میں 4-2 (4-4) سے شکست دی۔ بھارت کی جانب سے کپتان ہرمن پریت سنگھ (7ویں منٹ)، مندیپ سنگھ (19ویں)، سکھجیت سنگھ (27ویں) اور ابھیشیک نے گول کیے، جبکہ برطانیہ کی جانب سے سیم وارڈ (8ویں، 40ویں، 47ویں، 53ویں) نے چار گول کر کے میچ کو شوٹ آوٹ میں پہنچا دیا۔ تاہم، شوٹ آؤٹ میں واضح طور پر ہندوستان مضبوط رہا ۔ مہمان ٹیم کی جانب سے من پریت، ہرمن پریت، للت اور ابھیشیک نے گول کئے۔ کالنن اور جیکری والیس برطانیہ کے واحد گول اسکورر تھے۔ ہندوستانی ٹیم گذشتہ میچ میں اولمپک چمپئن بیلجیئم کو 5-1 سے شکست دینے کے بعد پورے جوش کے ساتھ میدان میں اتری۔ برطانیہ نے تیسرے منٹ میں کھاتا کھولنے کی کوشش کی لیکن نوجوان گول کیپر کرشنا پاٹھک نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ برطانیہ چھٹے منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل نہ کرسکا، جب کہ ایک منٹ بعد ہرمن پریت نے شارٹ کارنر سے بھارت کے لیے گول کا آغاز کیا۔

تاہم مہمان ٹیم کی برتری مختصر وقت کے لیے تھی اور وارڈ نے شاندار ڈریگ فلک سے گیند کو جال میں پہنچا کر برابر کر دیا۔ برطانیہ 15ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل نہ کرسکی لیکن کوارٹر کے اختتام سے قبل بھارت کی برتری ختم کردی۔ دوسرے کوارٹر میں بھی بھارت کی فارورڈ لائن نے جوہر دکھانے کا موقع نہیں گنوایا۔ ابھیشیک 18ویں منٹ میں برطانیہ کے سرکل میں پہنچ گئے۔ وہ اس موقعے کو گول میں تبدیل نہیں کر سکے لیکن اگلے ہی منٹ میں مندیپ نے گیند کو برطانیہ کے جال میں پہنچا دیا۔ برتری حاصل کرنے کے بعد بھی بھارت کی رفتار کم نہیں ہوئی اور ہاف ٹائم سے دو منٹ قبل سکھجیت نے ہردیک سنگھ کی مدد سے مہمان ٹیم کا تیسرا گول کیا۔ شکست کی طرف بڑھتے ہوئے برطانیہ کو جارحانہ ہاکی کھیلنے کی ضرورت تھی جو سیم وارڈ سے نظر آرہی تھی۔ انہوں نے 40ویں منٹ میں طاقتور ڈریگ فلک کے ذریعے برطانیہ کا دوسرا گول کیا، جب کہ چوتھے کوارٹر میں صرف دو منٹ میں ہندوستانی سرکل کو توڑکرا سکور برابر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Junior Asia Cup Hockey بھارت چوتھی بار جونیئر ایشیا کپ ہاکی چیمپئن بنا

ابھیشیک نے ایک بار پھر بھارت کو برتری دلائی لیکن وارڈ نے اپنے چوتھے گول سے ایک بار پھر برابری کر دی۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے فاتحانہ گول تلاش کرنے کی بھرپور کوشش کے باوجود میچ برابری پر ختم ہوا۔ بالآخر ہندوستان نے شوٹ آؤٹ میں آکر اپنی برتری ثابت کردی۔ کالنن اور والیس نے برطانیہ کا کھاتا کھولنے کی پہلی کوشش میں گول کیا، لیکن اس کے بعد والیس ہی شوٹ آوٹ میں گول کرسکے۔ دوسری جانب ہندوستان نے میچ جیتنے کی اپنی چاروں ابتدائی کوششوں میں کامیابی سے گول کیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان پرو لیگ ٹیبل میں دوسرے نمبر پر برقرار ہے۔ ہرمن پریت کی ٹیم اب نیدرلینڈز کے اینتہوون جائے گی جہاں وہ یورپ کا دورہ ختم کرنے سے قبل میزبان ڈچ ٹیم اور ارجنٹینا کا سامنا کرے گی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details