اردو

urdu

ETV Bharat / sports

India vs Australia: ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہندوستان اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہونگے

روہت شرما کی غیرموجودگی میں پانڈیا پہلے میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ روہت دوسرے میچ سے ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

ہندوستان اور آسٹریلیا آمنے سامنے  ہونگے
ہندوستان اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہونگے

By

Published : Mar 16, 2023, 8:57 PM IST

ممبئی: روہت شرما کی غیر موجودگی میں ہاردک پانڈیا کی قیادت میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ سے ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

روہت شرما کی غیرموجودگی میں پانڈیا پہلے میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ روہت دوسرے میچ سے ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔ آسٹریلیا ٹیم کی کمان آسٹریلیائی ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ کے ہاتھ میں ہوگی۔

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز 17 مارچ سے شروع ہوگی۔ یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ یہ سال ورلڈ کپ کا ہے اور یہ ٹورنامنٹ صرف ہندوستان میں ہونا ہے۔ ایسے میں یہ سیریز تیاریوں کو آزمانے کا بہترین موقع ثابت ہوگی ۔

آسٹریلیا نے اب تک منعقدہ 12 ون ڈے ورلڈ کپ میں سے 5 جیتے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان سے کھیلے گئے زیادہ تر میچ آسٹریلیا نے جیتے ہیں۔

ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے حال ہی میں احمد آباد ٹیسٹ میں سنچری بنا کر اپنی تیاری کو ثابت کردیا ہے۔ کوہلی آئندہ سیریز میں آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے گیند بازوں کے لیے بڑا خطرہ بن سکتے ہیں۔ کوہلی پر لگام لگانے کی ذمہ داری تیزگیندباز مچل اسٹارک پر ہوگی۔ اسٹارک کے خلاف، کوہلی نے 7 اننگز میں 101.08 کے اسٹرائیک ریٹ سے 92 گیندوں میں 93 رنز بنائے ہیں۔ اسٹارک ون ڈے میں ایک بار بھی کوہلی کو آؤٹ نہیں کر پائے ہیں۔

کے ایل راہل کے لیے پچھلا کچھ وقت بطور بلے باز مایوس کن رہا ہے ۔ راہل کے ناقدین ان کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ شائقین کی نظریں آئندہ سیریز میں راہل اورآسٹریلیائی اسپنر ایڈم زمپا کے درمیان مقابلہ پر ہوں گی۔ ویسے، ہندوستانی بلے باز کے مقابلہ زمپا کی کارکردگی زیادہ متاثر کن ہے۔ زمپا نے راہل کو 6 اننگز میں 3 بار آؤٹ کیا ہے۔ راہل اس گیند باز کے خلاف 60 گیندوں میں 16.33 کی اوسط سے صرف 49 رنز ہی بنا پائے ہیں۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details