اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Women's World Boxing Championships خواتین باکسرز کے لیے مواقع بڑھ رہے ہیں، میری کوم - خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ

باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا نے باکسر ایم سی میری کوم اور بالی ووڈ اسٹار فرحان اختر کو عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ وہیں ایم سی میری کوم نے کہا کہ 'بھارت تیسری بار عالمی چیمپئن شپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ یہ ایک خاص اعزاز ہے۔ خواتین باکسرز کے لیے مواقع بڑھ رہے ہیں۔' Mary Kom Brand Ambassadors

خواتین باکسرز کے لیے مواقع بڑھ رہے ہیں، میری کوم
خواتین باکسرز کے لیے مواقع بڑھ رہے ہیں، میری کوم

By

Published : Mar 14, 2023, 9:59 AM IST

نئی دہلی:تجربہ کار بھارتی باکسر اور چھ بار کی عالمی چمپئن ایم سی میری کوم نے خواتین کی عالمی باکسنگ چمپئن شپ کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر مقرر کیے جانے پر پیر کو کہا کہ پچھلے کچھ برسوں میں تیزی سے تبدیلیوں کی وجہ سے خواتین باکسرز کو زیادہ مواقع مل رہے ہیں۔ میری کوم نے نامہ نگاروں کو بتایا، ’’گزشتہ چند برسوں میں (خواتین کی باکسنگ کا منظرنامہ) کافی حد تک بدل گیا ہے۔‘‘ مردوں کی باکسنگ کے مقابلے خواتین کے مقابلے زیادہ نہیں ہوتے تھے۔ پہلے (قومی سطح کے مقابلوں میں) صرف چند ریاستوں کی خواتین ہی حصہ لیتی تھیں۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ قومی مقابلوں میں یا یونیورسٹی سطح کے مقابلوں میں یا بھارت میں جتنے بھی مقابلے ہوتے ہیں، تمام ریاستیں اپنی خواتین باکسر کو بھیجتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'نہ صرف سینئر خواتین کے لیے بلکہ یوتھ، جونیئر اور سب جونیئر سطح پر بھی لڑکیوں کو کھیلنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع مل رہے ہیں۔ نیز، اچھی کارکردگی دکھانے سے انہیں بیرون ملک بھارت کی نمائندگی کرنے کا فخر حاصل ہوتا ہے۔ میری کوم نے یہ بات باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا (بی ایف آئی) کی جانب سے انہیں خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کی برانڈ ایمبیسیڈر بنائے جانے کے بعد کہی۔ میری کوم کے علاوہ میزبان بی ایف آئی نے بالی ووڈ اداکار فرحان اختر کو بھی چیمپئن شپ کا برانڈ ایمبیسیڈر بنایا ہے۔ میری کوم نے کہا، “بھارت تیسری بار عالمی چیمپئن شپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ یہ ایک خاص اعزاز ہے۔ یہ پوری دنیا کو ایک کھیل قوم کے طور پر بھارت کی صلاحیت کو ظاہر کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Boxing Star Mary Kom میری کوم آئی او اے ایتھلیٹس کمیشن کی چیئرپرسن منتخب

میری کوم نے مزید کہا کہ 'مجھے اس ٹورنامنٹ کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ہندوستان کی کھیلوں کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہوگا۔ ایونٹ کے ساتھ شراکت کے بارے میں فرحان نے کہا، "میں ایسے پر وقار تقریب کا حصہ بننے پر فخر اور پرجوش ہوں۔ یہ ذاتی فخر کی بات ہے کہ بھارت خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ کھیل سے میری محبت بہت پہلے سے ہے جب میں نے اپنی فلم طوفان کے لیے تربیت شروع کی۔ اب یہاں اس تقریب کو منانے کا ایک شاندار احساس ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details