نیویارک: پولینڈ کی ایگا سوائٹک نے تیونس کی اونس جبیور کو یکطرفہ فائنل میں شکست دے کر اپنا پہلا یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیا۔ دنیا کی نمبر ون ٹینس کھلاڑی سوائٹک نے ہفتے کو آرتھر ایشے اسٹیڈیم میں جبیور کو 6-2، 7-6 (5) سے شکست دے کر سال کا اپنا دوسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کیا۔
اس سال مارچ میں ایشلی بارٹر کی اچانک ریٹائرمنٹ کے بعد 21 سالہ سوائٹک ڈبلیو ٹی اے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی، لیکن نوجوان نے گھبرانے کے بجائے اس سے تحریک لی۔ سوائٹک نے جیت کے بعد کہاکہ 'مجھے پرسکون رہنے اور اپنے مقاصد پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت تھی۔ سیزن کے آغاز میں میں نے محسوس کیا کہ شاید ڈبلیو ٹی اے ایونٹس میں کچھ نتائج میرے بہترین مفاد میں ہوں گے۔ میں نے سیمی فائنل میں آسٹریلین اوپن بھی جگہ بنائی۔ لیکن مجھے یقین نہیں تھا کہ آیا میں واقعی کوئی گرینڈ سلیم جیت سکتی ہوں، خاص طور پر یو ایس اوپن میں جہاں سطح اتنی تیز ہے۔'