ملتان: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میچ ہارنے پر وہ کسی کے دباؤ میں نہیں ہیں، ہر میچ میں اچھی پرفارمنس دینے کی خواہش ہوتی ہے لیکن غلطیوں سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ میرے بارے میں کیا بول رہے ہیں، میری توجہ ٹیم کو فتح یاب کرنے پر ہے۔Babar Azam on Criticism
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ملتان اسٹیڈیم کی پچ دیکھ کر ٹیم کا انتخاب کریں گے، پلیئنگ الیون فائنل کرلی ہے، ایک دو پلیئرز پر بات چیت جاری ہے، فہیم اشرف یا وسیم جونیئر میں سے کسی ایک پلیئر کو شامل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو فاسٹ باؤلرز ٹیم میں ہیں انہی پر انحصار کریں گے، بنیادی انحصار اسپنرز پر ہوگا، ہمارا جو پلان ہے اسی پر کام کرنے کو کوشش کریں گے۔Babar Azam on Criticism
صحافی کے سوال پر کپتان نے کہا کہ ایک میچ سے آپ پوری پلاننگ تبدیل نہیں کر سکتے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ دوسری ٹیم اچھا کھیل رہی ہے تو اسی کے مطابق کھیلنا شروع کردیں، تبدیلی لانے میں بھی وقت لگتا ہے، انگلینڈ کی ٹیم نیا طریقہ لے کر آئی ہے اور وہ اس کے مطابق کھیلتے ہیں۔Babar Azam on Criticism
راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے حوالے سے صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ انسان غلطیوں سے سیکھتا ہے اور کوشش کرتے ہیں جو غلطیاں ہو رہی ہیں اسے دوبارہ نہ کریں، ہمارے ہاتھ میں میچ ہونے کے باوجود ہم جیت نہیں سکے یہ ہماری غلطی تھی، ہماری بیٹنگ لائن نے بھی کچھ غلطیاں کیں، جب ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی ہیں تو دباؤ آتا ہے، اس دباؤ سے کس طرح نمٹنا ہے اس پر ہم منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جب بھی میچ ہارتے ہیں تو کوشش کرتے ہیں کہ اگلے میچز میں جارحانہ طریقے سے جیتیں۔