حیدرآباد:اپنے ہوم گراؤنڈ اور ہجوم کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے حیدرآباد ایف سی نے جمعہ کو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) میں ایسٹ بنگال ایف سی کو 0۔2 سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں دوبارہ سرفہرست مقام حاصل کرلیا۔ محمد یاسر نے 38ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-0 سے آگے کر دیا لیکن 85ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی نے ایک اور گول کر کے ایسٹ بنگال پر دباؤ بڑھایا جو بالآخر حیدرآباد کی جیت میں کارگر ثابت ہوا۔ Hyderabad FC Beat East Bengal
حیدرآباد ایف سی نے چنئیین ایف سی کے خلاف جیت کے بعد اپنی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی جبکہ ایسٹ بنگال ایف سی نے ایک تبدیلی کی تھی کیونکہ انکیت مکھرجی زخمی سارتھک گولوئی کی جگہ آئے تھے۔ اس جیت کے ساتھ حیدرآباد ایف سی ایک بار پھر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن پرہے۔