باسکٹ بال کے شائقین کے لیے یہ یقین کرنا بہت مشکل ہے کہ دنیا کے باسکٹ بال کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہونے والے کوبی برائنٹ اب اس دنیا میں نہیں ہیں، وہ ایک ایسے کھلاڑی تھے جس کا مقابلہ مائیکل جارڈن سے کیا جاتا تھا۔
امریکہ کے کیلیفورنیا میں مشہور و معروف باسکٹ بال کھلاڑی کوبی برائنٹ اور انکی بیٹی گیانا ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
اس حادثے میں کوبی سمیت نو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، بتایا جارہا ہے کہ یہ کوبی کا نجی ہیلی کاپٹر تھا، جب ہیلی کاپٹر کلاباسس شہر کے اوپر سے گزر رہا تھا تو اسی وقت اس میں آگ لگی جس کی وجہ سے وہ گر کر تباہ ہوگیا۔
کوبی برائنٹ نے اپنے 20 سالہ کیریئر میں متعدد سنگ میل حاصل کیے، کوبی برائنٹ نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے لیے کھیلے اور 5 چیمپئن شپ اپنے نام کیے ہیں، 18 مرتبہ آل راؤنڈر نامزد کیا گیا، وہ 2016 میں این بی اے کے سب سے بڑے آل ٹائم اسکورر کے طور پر ریٹائر ہوئے تھے، کوبی برائنٹ نے 2008 اور 2012 کے اولمپکس میں بھی امریکی ٹیم کے لیے 2 طلائی تمغے بھی حاصل کیا تھا۔