برمنگھم: بھارتی ٹیبل ٹینس ٹیم نے سنگاپور کو 3-1 سے شکست دےکر کامن ویلتھ گیمز میں اپنا گولڈ میڈل برقرار رکھا۔ بھارتی ٹیبل ٹینس ٹیم نے سنگاپور کو 3-1 سے شکست دے کر کامن ویلتھ گیمز میں اپنا گولڈ میڈل جیتا۔ ای ٹی وی بھارت سے گفتگو میں ٹیبل ٹینس پلیئر جی ساتھیان نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنا ان کے کے لیے بہت ہی زیادہ قیمتی اور بڑا لمحہ ہے۔ ساتھیان نے کہا کہ اس جیت کو وہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے۔ India Table Tennis Wins Gold at CWG
ساتھیان نے کہا 'آج کی جیت سے بے حد خوش ہوں۔ یہ بہت پیارا لمحہ تھا جب ہم اپنے ٹائٹل کا دفاع کر سکے۔ یہ ہم سب کے لیے بہت بڑی جیت تھی۔ جی ساتھیان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'یہ ہم سب کے لیے بہت ہی خاص لمحات میں سے ایک ہے اور یقینی طور پر کامن ویلتھ گیمز ٹیبل ٹینس کے لیے بہت خاص ہے۔ Indian Table Tennis Team Beat Singapore