اردو

urdu

ETV Bharat / sports

HS Pranoy پرنئے تائپے اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخل

تجربہ کار ہندوستانی شٹلر ایچ ایس پرنئے جمعرات کو تائپے اوپن 2023 کے پری کوارٹر فائنل میں انڈونیشیا کے ٹومی سوگیارتو کو شکست دے کر بی ڈبلیو ایف سپر 300 ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئے۔

پرنئے تائپے اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخل
پرنئے تائپے اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخل

By

Published : Jun 22, 2023, 7:39 PM IST

تائپے:عالمی نمبر 9 پرنئے نے 36 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں عالمی نمبر 95 سوگیارتو کو 21-9، 21-17 سے شکست دی۔تیان-مو ایرینا میں کھیلے گئے مقابلے میں تھرڈ سیڈ پرنئے نے مضبوط آغاز کیا اور پہلے گیم میں 15-5 کی برتری حاصل کی۔ سوگیارتو نے کھیل کے آخری لمحات میں نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا لیکن وہ پرنئے کو 21-9 سے جیتنے سے نہیں روک سکے۔

دوسرے گیم کے ابتدائی لمحات میں سوگیارتو کے نظم و ضبط نے ان کے حق میں کام کیا کیونکہ انڈونیشیائی کھلاڑی نے 10-3 کی برتری حاصل کر لی۔ تاہم وقفے کے بعد پرنئے نے اچھی واپسی کرتے ہوئے اسکور کو 16-16 پر برابر کردیا۔ ہندوستانی شٹلر نے اچھی واپسی کرتے ہوئے مقابلہ پر مکمل طور پر حاوی رہے اور 21-17 سے جیت درج کی۔ کوارٹر فائنل میں پرنئے کا مقابلہ ہانگ کانگ کے این جی کا لانگ اینگس سے ہوگا۔

اس سے قبل پرنئے کے ہم وطن اور 2014 کے کامن ویلتھ گیمز کے چیمپئن پروپلی کشیپ چینی تائپے کے سو لی یانگ سے 21-16، 21-17 سے شکست کھا کر باہر ہو گئے۔کشیپ اور سو لی یانگ کے درمیان شروع میں سخت مقابلہ تھا لیکن چائنیز تائپے کے شٹلر نے مسلسل سات پوائنٹس جیت کر 14-8 کی برتری حاصل کی اور پھر ابتدائی گیم جیتنے کے لیے غلبہ حاصل کیا۔

دوسرے گیم کے آغاز میں بھی دونوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم جیسے جیسے کھیل آگے بڑھتا گیا، کشیپ اپنے حریف کی رفتار کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے اور 42 منٹ تک جاری رہنے والا میچ ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:France Footballer Zinedine Zidane 'زین الدین زیدان فرانسیسی فٹبال ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی تھے'

دریں اثنا، خواتین کے سنگلز مقابلوں میں ہندوستان کا چیلنج پری کوارٹر فائنل میں ہندوستان کی تانیا ہیمنت کو چائنیز تائپے کی تائی زو ینگ کے ہاتھوں 21-11، 21-6 سے شکست کے ساتھ ختم ہوگیا۔ روہن کپور اور این سکی ریڈی کی ہندوستانی مکسڈ ڈبل جوڑی کو بھی دوسرے راؤنڈ میں چائنیز تائپے کے چیو سیانگ چیہ اور لن ژاؤ من سے 21-13 21-18 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details