اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Hockey World Cup 2023 بھارت اور انگلینڈ کا میچ برابری پر ختم ہوا - بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج آمنے سامنے

بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج آمنے سامنے تھیں۔ دونوں ٹیمیں ایک بھی گول نہ کر سکیں۔ اس کے ساتھ ہی دونوں کو ایک ایک نمبر سے مطمئن ہونا پڑا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 15, 2023, 10:07 PM IST

راورکیلا: بھارت اور انگلینڈ نے اتوار کو ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے گروپ-ڈی کے دلچسپ مقابلے میں 0 گول سے ڈرا کھیلا۔

برسا منڈا انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے گول کے قریب کئی مواقع پیدا کیے لیکن کوئی بھی کھلاڑی گول نہ کرسکا۔ انگلینڈ کو آخری 20 سیکنڈ میں پنالٹی کارنر سے گول کرنے کا موقع ملا لیکن نک بنڈوریک گیند کو نیٹ میں پہنچانے میں ناکام رہے۔ اس ڈرا کے ساتھ ہی دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کیا۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے آخری میچ میں کل آٹھ گول ہوئے تھے، حالانکہ اس کانٹے کی ٹکر میں شائقین کو اسکور کارڈ پر صفر کے علاوہ کوئی نمبر دیکھنے کو نہیں ملا۔ انگلینڈ کو پہلے کوارٹر میں کل پانچ پنالٹی کارنر ملے اور وہ ہر بار ناکام رہا۔ بھارت بھی اس کوارٹر میں اپنے واحد پنالٹی کارنر کا فائدہ نہیں اٹھا سکا۔ دوسرے کوارٹر کے شروع میں، ابھیشیک مخالف ٹیم کے ہاف میں پہنچے لیکن انگلینڈ کے دفاع نے ان سے گیند چھین لی۔ اگلے ہی منٹ میں انگلینڈ کو پنالٹی کارنر ملا جسے لیام اینسل گول میں تبدیل نہ کر سکے۔

ہاردک سنگھ اور وویک پانڈے نے دوسرے کوارٹر کے اختتام سے قبل دو مواقع پیدا کیے لیکن دونوں ہی انگلینڈ کے گول کیپر اولی پین کو چکما دینے میں ناکام رہے۔

بھارت پہلے ہاف میں گیند پر 60 فیصد قبضہ رکھا لیکن وہ اسے گول میں تبدیل نہ کر سکا۔ میزبان ٹیم نے تیسرے کوارٹر میں کافی جارحیت کے ساتھ بہتر کھیل پیش کیا اور کئی مواقع پیدا کئے۔ مندیپ سنگھ نے 45ویں منٹ میں گیند کو نیٹ میں پہنچایا بھی لیکن ریفری نے اسے رد کردیا۔ بھارت اپنے تمام ریفرل خرچ کرچکاتھا، اس لیے اسے ریفری کے فیصلے سے مطمئن ہونا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: Hockey World Cup 2023 اسپین نے ویلز کودی شکست، کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details